امریکہ کے ریپبلیکن ہندوکولیشن کے صدر سلبھ کمار نے کہا ہے کہ امریکہ کے
نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اچھے دوست
ثابت ہوں گے۔
1969میں امریکہ آکر شکاگو میں بسے اور گزشتہ سال ریپبلیکن ہندوکولیشن
تنظیم کی تشکیل دینے والے سلبھ کمار نے کل کہا کہ ہندوستان اور
امریکہ
دونوں ملک اور ان کے سربراہ ایک دوسرے کو اچھے دوست ثابت ہوں گے۔انہوں نے جنوب ایشیا کے سلسلے میں ٹرمپ کی ممکنہ پالیسی سے متعلق پوچھے
جانے پر کہا کہ امریکہ کے نئے صدر یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت
گردی کو پیدا کرنے والا ملک ہے اور وہاں سے دوسرے ملکوں میں دہشت گردانہ
حملے اسپانسر ہوتے ہیں۔